اہم ترین خبریںیمن

امریکہ اب یمن سے نکلنے کی فکر کرے، یمنی سپریم انقلابی کونسل

شیعیت نیوز: یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے تازہ ترین پیغام میں افغانستان سے امریکی افواج کے ہنگامی انخلاء پر تبصرہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میںیمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے لکھا ہے کہ افغانستان سے آخری امریکی قابض کے نکل جانے کے اس موقع پر میں امریکہ اور اس کی حواری سعودی شاہی حکومت کو یمن سے بھی نکل جانے کی تلقین کرتا ہوں اور تاکید کرتا ہوں کہ وہ یمن سے انخلاء کے لئے ابھی سے روڈمیپ تیار کر لیں تاکہ یمنی قوم بھی ناجائز قبضے و سرپرستی سے دور زندگی گزار سکے۔

انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنماء نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ یمنی قوم کسی بھی طولانی جنگ کے عوض ناجائز قبضہ و (دشمن کی) سرپرستی ہرگز قبول نہیں کرے گی اور یمن قابض فورسز کا قبرستان بن کر رہے گا!

واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ سے آخری امریکی مال بردار طیارے کی پرواز پر مبنی پینٹاگون کے اعلان کے بعد جوبائیڈن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بھی اعلان کیا گیا تھا کہ افغانستان سے امریکہ کا 20 سالہ قبضہ باقاعدہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ابہا ايئرپورٹ پر ڈرون حملے سےمتحدہ عرب امارات بلبلا اٹھا

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے مختلف علاقوں کو 21 مرتبہ اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جارحیت کی ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button