لبنان

لبنان، بیروت میں واقع برج البراجنہ میں دھماکہ، 3 ہلاک

شیعیت نیوز: لبنان کے بیروت میں واقع برج البراجنہ میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کے میڈیا ذرائع نے بیروت میں واقع برج البراجنہ میں دھماکے کی خبردی ہے۔

النشرہ ویب سائٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا کہ دھماکہ گیزر بنانے والے ایک کارخانے میں ہوا۔ دھماکے کی خبر کے بعد سیکورٹی اہلکار اور خفیہ ایجنسی کے ملازم جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

برج البراجنہ کے میئر عاطف منصور کا کہنا تھا کہ دھماکے کے اسباب کے بارے میں متضاد خبریں موصول ہو رہی ہيں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔ پولیس اور متعلق ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ہتھیار طالبان کے قبضے میں آجانے سے سعودی عرب کو تشویش

دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے لبنان میں ایندھن کی منتقلی کی خبر کے بعد لبنان کی اندرونی فضا مثبت اور امید افزا ہو گئی ہے جبکہ لبنانی طاقت پارٹی کی مرکزی کونسل کے ایک رکن کی جانب سے بیروت میں برطانوی سفارت خانے کی غیر معمولی کاروائی کو اجاگر کرنے کا اقدام مزید ایک مشکل کھڑی کرنے کے سواکچھ نہیں ہے۔

سی این این عربی کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں برطانوی سفارت خانے نے ایندھن کے بحران اور بنیادی سامان کی قلت کی وجہ سے لبنان سےاپنے سفارتی عملے کے متعدد اراکین کو واپس بلا لیا ہے۔

بیروت میں برطانوی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ بنیادی سامان یعنی ایندھن ، ادویات اور خوراک نیز معاشی بحران کی وجہ سے تیزی سے نایاب ہو گئے ہیں۔

سفارت خانے نے مزید کہا کہ ایندھن کی کمی اور لبنان میں اہم خدمات پر اس کے اثرات کے باعث برطانوی سفارت خانے کے کچھ عملے کو عارضی طور پرواپس بلا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ لبنان کو خطرناک معاشی ، مالی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہےجس کی بنا پر سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین دوبارہ تشدد ہونے کا امکان ہے خاص طور پر موجودہ کشیدگی کے علاقوں میں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button