اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان کے آئینی مستقبل کا تعین، اسلامی تحریک پاکستان نے APC بلانے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ اسی حوالے سے ایک دو روز میں اے پی سی بلائی جائے گی جس میں تمام پارٹی قائدین کو مدعو کرینگے اور اس اے پی سی میں متفقہ قومی موقف پیش کیا جائے گا۔

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے آئینی مستقبل کا تعین، اسلامی تحریک پاکستان نے APC بلانے کا اعلان کردیا۔ آئی ٹی پی کے صوبائی آرگنائزر شیخ میرزا علی نے میڈیا کو بتایا کہ ایسے وقت میں جب گلگت بلتستان کی تقدیر کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے اور آئینی ڈرافٹ بھی تیار ہو رہا ہے تو ایسے میں عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ آخر اس ڈرافٹ میں کیا ہے۔ اگر اس سلسلے میں کوئی قومی سلامتی کا معاملہ ہے کیونکہ بعض چیزیں حساس ہوتی ہیں تو اس صورت میں کم از کم پارٹی قائدین اور صوبائی کابینہ کو ہر صورت اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماءکونسل کے وفدکی شہدائےعاشورہ بہاولنگر کے ورثاءاور زخمیوں سے ملاقات

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، عزت و وقار کو مقدم رکھا ہے، پاکستان کی سلامتی کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتے پھر بھی عبوری صوبے کے ڈرافٹ کو عوام کے سامنے رکھنا چاہیے تاکہ جس خطے کے بارے میں فیصلے ہو رہے ہیں وہاں کے باسیوں کو معلوم ہو سکے کہ آخر ان کے بارے میں کیا فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اگر پبلک کرنا ممکن نہ ہو تو کم از کم سیاسی و مذہبی قائدین اور حکومتی کابینہ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسی حوالے سے ایک دو روز میں اے پی سی بلائی جائے گی جس میں تمام پارٹی قائدین کو مدعو کرینگے اور اس اے پی سی میں متفقہ قومی موقف پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button