اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماءکونسل کے وفدکی شہدائےعاشورہ بہاولنگر کے ورثاءاور زخمیوں سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی مدظلہ العالی اور استاذالعلماء علامہ سید محمد تقی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد کی سانحہ عاشور بہاولنگر (پنجاب) کے زخمیوں کی عیادت کیلئے ڈی ایچ کیو بہاولنگر آمد اورپُردرد سانحہ عاشور بہاولنگر کے شہدا کے گھروں میں تعزیت کیلئے حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی مدظلہ العالی اور استاذالعلماء علامہ سید محمد تقی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور ڈی ایچ کیو بہاولنگر میں سانحہ عاشور کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں علامہ سید ساجد نقوی کی طرف سے صبرو استقامت اور جرأت پر سلام عرض کیا زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کروائی اور ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے صورتحال معلوم کی۔

یہ بھی پڑھیں: دور آمریت میں پیرانہ سالی کے باوجود قوم کے جائز و ستوری حقوق کی جدوجہد قائد مفتی جعفرحسینؒ کی شخصیت کا خاصہ تھا، علامہ ساجد نقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد میں حجۃ الاسلام مولانا غلام شبیر حیدری, حجۃ الاسلام مولانا محمد افضل جعفری, حجۃ الاسلام مولانا علی سجاد نقوی(فرزند علامہ سید محمد تقی نقوی) مولانا ڈاکٹر تجمل عباس مہدی نے سانحہ عاشور کے متعلق مقامی علماء کرام و عمائدین ملت جن میں جناب مولانا سید ضمیرالحسن نقوی رہنما شیعہ علماء کونسل بہاولنگر, مولانا فخر عباس صاحب خطیب مرکزی مسجد و امام بارگاہ بہاولنگر, مولانا علی نقی گلریز پرنسپل جامعۃ الزہراء بہاولنگر, برادر الحاج عامر رضا صاحب, سید ثاقب علی نقوی سالار انجمن ماتمیان بہاولنگر, انتہائی فعال برادر سید محسن گیلانی سے حالات و واقعات کی مکمل تفصیلات حاصل کیں اور اس سانحہ پر بزرگان کی طرف سے صبر استقامت, حوصلہ اور نیک خواہشات کے پیغام پہنچائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button