اہم ترین خبریںایران

ایران کا بینیٹ اور جو بائیڈن کی غیر قانونی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

شیعیت نیوز: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی حالیہ ملاقات میں ایران کو دی جانے والی غیر قانونی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے ٹویٹر بیان میں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی غیر قانونی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکہ اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں دعویٰ کیا تھا کہ اگر سفارتی طریقے سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے میں کامیابی نہ ملی تو امریکہ ایران کے خلاف دوسرے آپشن سے استفادہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو مزید غیر محفوظ بنا دیا، رابرٹ میلی

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عراق کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے آج کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر روانہ ہوئے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ عراق پر روانگی سے قبل کہا کہ ہم عراقی حکام کی جانب سے خطے کی صورتحال کے حوالے سے ہر قسم کی جدت عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حسین امیرعبداللهیان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے شام کے اعلی حکام سے ہمارے رابطے ہیں۔ انہوں نے بغداد اجلاس اور اسی طرح علاقائی سطح پر ہر قسم کی جدت عمل اور دمشق کے ساتھ براہ راست صلاح مشورے کیلئے علاقائی ممالک کے کردار پر تاکید کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کے ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے شام کو بھی بغداد اجلاس میں شرکت کی دعوت دینی چاہئیے تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button