چکوال میں ملعون یزید ابن معاویہ کا ایک اور چہیتاسامنے آگیا،اپنے رشتہ دار پر لعنت برداشت نہ کرسکا
پولیس نے بھی آنکھیں بند کرکے یزید ابن معاویہ کو محترم قرار دیکر عمران اکبر گوندل کے خلاف 298-Aاور 16-MPO کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

شیعیت نیوز: پاکستان میں آئے روز کوئی نہ کوئی یزید کا رشتے دار سامنے آرہا ہے ، چکوال میں بھی چکوال میں نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کے قاتل ملعون یزید ابن معاویہ کا ایک چہیتاسامنے آگیا،اپنے رشتہ دار پر لعنت برداشت نہ کرسکااور شیعہ نوجوان عمران اکبر گوندل کے خلاف تھانہ صدر چکوال میں توہین صحابہ کے نام پر جھوٹا اور بےبنیادمقدمہ درج کروادیا۔ پولیس حکام بھی یزید پلید کی حمایت میں اندھے ہوگئے بغیر تحقیق و تصدیق آنکھیں بند کرکے یزید کی حمایت میں مقدمات کے اندراج میں مصروف۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا آغاز ہوتےہی ملک کے مختلف شہروں میں سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کے کارندوں کی جانب سے منظم انداز میں شیعیان حیدرکرارؑ کی خلاف یزید ابن معاویہ ملعون پر لعنت کو جرم قرار دلواکر مقدمات کا اندراج تیزی سے جاری ہے ، اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 2 درجن سےزائد ایف آئی آرز فقط یزید پلید پر لعنت بھیجنے کے جرم میں درج کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیور شیعیان حیدرکرارؑ نے ملعون یزید ابن معاویہ کے حامیوں کے خلاف کمر کس لی،قانونی میدان میں مقابلے کا فیصلہ
اسی طرح چکوال میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشگردوں نے نام بدل کر تحریک خدام اہل سنت والجماعت کے نام سے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا شروع کردی ہے دو روز قبل اسی پلیٹ فارم سے کالعدم سپاہ صحابہ کے کارندے محمد حفیظ ولد محمد عزیز نے ایک شیعہ نوجوان عمران اکبر گوندل کے خلاف توہین صحابہ کے نام پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی ہے ۔
ایف آئی آر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے کارندے نے امام حسینؑ کے قاتل یزیدابن معاویہ ملعون پر لعنت کو توہین صحابہ قرار دیکر اپنے جذبات کے مجروح ہونے کا الزام عائد کیا ہے ، عجیب مسلمان ہیں یہ جنہیں نواسہ رسول ؐ کے قاتل پر لعنت کرنےسے تکلیف پہنچتی ہے۔پولیس نے بھی آنکھیں بند کرکے یزید ابن معاویہ کو محترم قرار دیکر عمران اکبر گوندل کے خلاف 298-Aاور 16-MPO کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔