اہم ترین خبریںمشرق وسطی

صوبہ درعا میں شامی فوج کے راستے میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق صوبہ درعا میں شامی فوج کے کاروان کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔

الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ درعا کے علاقے’’نوی‘‘ و ’’شیخ مسکین‘‘میں اس وقت ہوا جب شامی فوج کی گاڑیاں وہاں سے گذر رہی تھیں۔ ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شامی فوج کے 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ اس دھماکے کے بعد شامی فوج نے علاقے کا محاصرہ کیا۔

شام میں امریکی آلہ کار کے طور پر کام کرنے والے دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کی بعد امریکہ نے براہ راست اپنی فوجیں وہاں اتاریں جو داعش کے بجائے اب کرد ڈیموکریٹ فورسز کے ساتھ مل کر شام کا تیل اور دیگر قدرتی ذخائر لوٹنے کے علاوہ اس ملک کے بے گناہ شہریوں کا قتل عام بھی کر رہی ہیں۔

دمشق حکومت بارہا کہہ چکی ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی موجودگی غیر قانونی ہے اور اس کا مقصد ، شامی عوام کے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکوں میں 13 امریکی اور 28 طالبان ہلاک

دوسری جانب شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے نئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو اس منصب پر فائز ہونے کے حوالے سے مبارکباد پیش کی ہے۔

شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق فیصل المقداد نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ حسین امیر عبداللہیان کے بین الاقوامی و خطے کے امور سے متعلق تجربے سے آگاہ تمام افراد ان کے انتصاب پر خوش ہیں۔

انہوں نے نئے ایرانی وزیر خارجہ کے لئے کامیابی کی آرزو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی خارجہ وزارتوں کے درمیان جاری بھرپور تعاون؛ مشترکہ مفاد کے حصول اور عالمی استکباری طاقتوں کے مقابلے میں دونوں ممالک کے بھرپور قیام کے لئے مستحکم بنیاد ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ نئے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے قومی اسمبلی کو، اس وقت کے مشیر خصوصی اسپیکر قومی اسمبلی برائے عالمی امور و ڈپٹی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا نام بطور وزیر خارجہ پیش کیا گیا جبکہ انہیں 286 میں سے 270 موافق، 10 مخالف اور 6 ممتنع ووٹوں کے ساتھ ملک کا نیا وزیر خارجہ منتصب کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button