اہم ترین خبریںپاکستان

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کے درمیان اہم ملاقات

دونوں شخصیات نے وطن عزیز میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم پر تشویش کا اظہار کیا۔

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر سربراہ تحریک اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور پیر نورالحق قادری کے درمیان قومی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال بالخصوص افغانستان کے بدلتے حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں شخصیات نے وطن عزیز میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاکستان نیوی ایڈمرل امجد خان نیازی کا دورہ ایران، حرم امام رضا ؑ پر حاضری ، اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سوشل میڈیا کا بےہنگم استعمال معاشرے میں افتراق و انتشار کا سبب بن رہاہے، تمام مسالک کےسنجیدہ اور جید علمائے کرام کو ملک دشمن قوتوں کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ ہوکر اپنے اپنے مسالک کے پیروکاروں کو احترام باہمی، برداشت اور مقدسات کی تکریم کی نصیحت کرنا ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button