اہم ترین خبریںپاکستان

ایک اور آفتاب خطابت غروب ہوگیا، علامہ محمد عباس قمی داعی اجل کولبیک کہہ گئے

مرحوم علامہ محمد عباس قمی اپنے منفرد انداز خطابت کے باعث کافی مقبول تھے۔

شیعیت نیوز: ایک اور آفتاب خطابت غروب ہوگیا،ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے صدر اور معروف عالم دین علامہ محمد عباس قمی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ علامہ محمد عباس قمی کچھ عرصے سے علیل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی قائم کردہ ریاست مدینہ میں ذکر نواسہ رسول ؐ سنگین جرم بن گیا، چوک پرآدھا گھنٹہ ماتم داری پر مقدمہ درج

8 محرم الحرام کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم گذشتہ شب وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور میں ادا کی جائے گی جبکہ مرحوم کی تدفین ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور میں کی جائے گی۔ مرحوم اپنے منفرد انداز خطابت کے باعث کافی مقبول تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button