اہم ترین خبریںیمن

یمن میں متحدہ عرب امارات کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، احمد الرہوی

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن احمد الرہوی نے متحدہ عرب امارات کو انتباہ دیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن احمد الرہوی نے کہا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات نے میون جزیرہ پر قبضہ کرنے کی اپنی سوچ نہ بدلی تو اسے عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جزیرہ میون کی اہمیت اور باب المندب پر اس کے اسٹرٹیجک کردار کی وجہ سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات اسے حاصل کرنے کے درپے ہیں۔

احمد الرہوی نے کہا کہ جارح طاقتوں کو یہ سمجھ لینا چاہئیے کہ ماضی میں ان کے ساتھ کیا گیا اور اس سے انھیں سبق سیکھنا چاہئیے اور وہ ہماری طاقت سے واقف ہیں اور یمن کوئی تر نوالہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جغرافیائی حوالے سے یمن کے جزائر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور اسی وجہ سے ان کی نظریں ان جزائر پر جمی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی جارحیتیں علاقائی امن و سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں، بشار الجعفری

دوسری جانب یمنی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے کہا ہے کہ صوبہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ میں 309 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جو ایک دن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا نیا ریکارڈ ہے۔

یمنی فوج کے مطابق جارح سعودی اتحاد اور اس کے ایجنٹوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد بار فضا میں جاسوس ڈرون طیارے بھیجے، میزائل اور مارٹر فائر کئے اور بڑے پیمانے پر فائرنگ کرکے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کو پامال کیا۔

دریں اثناء یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ ، جنگ یمن میں داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کا ساتھ دے رہا ہے اور یمنی عوام کے خلاف لڑ رہا ہے۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button