اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی، خفیہ اطلاع پر کارروائی ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے انٹیلی جنس بیس کارروائی کے دوران ابراہیم حیدری سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا اور 2 دستی بم بھی برآمد کئے۔

شیعیت نیوز: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلئے، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے انٹیلی جنس بیس کارروائی کے دوران ابراہیم حیدری سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا اور 2 دستی بم بھی برآمد کئے۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری کو روکنے میں ریاستی مشینری کا استعمال حیران کن ہے، عزاداروں پر تمام ایف آئی آرز فوری ختم کی جائیں، علامہ ناظرتقوی

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے اور افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے، گرفتار دہشتگرد نعمت اللہ کے والد اور دو بھائی بھی ٹی ٹی پی سے وابستہ تھے۔ حکام کے مطابق دہشتگرد کے دو بھائیوں میں سے برکت اللہ گرفتار ہو چکا ہے اور دوسرا بھائی امان اللہ 2014ء میں پولیس مقابلےمیں مارا گیا تھا، جبکہ گرفتار دہشتگرد نے مہتاب نامی شخص کو مخبری کے شبے میں قتل کیا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button