سعودی عرب

سعودی عرب اور روس کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ کر لیا۔

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے روس پہنچے جہاں انہوں نے روسی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ہم نے خطے میں استحکام و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : معروف کرکٹر شعیب اختر کا سوشل میڈیا پر امام حسینؑ سے اظہارمودت، امت رسولؐ نے انہیں کافر قرار دے ڈالا

سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے روسی ہم منصب کرنل جنرل الیگزینڈر فومین کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر بھی دستخط کیے جس کا مقصد فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 15 محرم الحرام کو آب زمزم اور ایرانی عرق گلاب سے غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : عشرہ محرم الحرام کے دوران ملک بھرمیں عزاداری امام حسینؑ پر حملوں اور رکاوٹوں کی جامع رپورٹ منظرعام پر آگئی

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق غسل کعبہ کی روح پرور تقریب گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل شاہ سلمان کی نیابت میں منعقد ہوئی اور خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دینے کے عمل میں تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کیا گیا۔ حرمین انتظامیہ کی نگرانی میں یہ رسم انتہائی احترام سے ادا کی گئی ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خانہ کعبہ کو ہر سال 2 مرتبہ غسل دیا جاتا ہے جبکہ دیرینہ روایات کے مطابق خانہ کعبہ کا خلاف ہر سال 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button