مقبوضہ فلسطین

شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں باپ بیٹے سمیت 4 فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران باپ بیٹے سمیت کم سے کم چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نےجمعہ کے روز جنوبی شہر الخلیل میں یطا کےمقام پر تلاشی کے دوران 50 سالہ عابد علی الشواھین اور اسکے بیٹوں علی اور حسین کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

قابض اسرائیلی فوج نے مقامی شہریوں محمد راجح حمامدہ اور یعقوب اسماعیل ابو عرام کے گھروں میں بھی گھس کر تلاشی لی اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

ادھر نابلس گورنری میں حوارہ چیک پوسٹ سے گذرنے والے الخلیل کے رہائشی محمد نظمی الاطرش کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو عرب ممالک کی خود مختاری پامال کرنے سے روکا جائے، حماس

دوسری جانب نئے اسلامی سال سنہ1443ھ کے موقعےکے آغاز پراسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں کے باوجود کل  جمعۃ ‌المبارک کو ہزاروں فلسطینیوں ‌نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس بالخصوص پرانے بیت المقدس میں فلسطینی نمازیوں کی نقل وحرکت پر کڑی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے غرب اردن سے آنے والے نمازیوں کی بسیں روک دیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں دسیوں پولیس اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے۔ پولیس کی گشتی پارٹیوں کی بڑی تعداد فلسطینی نمازیوں‌ کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ اس کے باوجود 45 ہزار فلسطینی مسلمان نماز جمعہ کو قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باب الاسباط اور دوسرے دروازوں سے باہر نکلنے والے نمازیوں کو روکا گیا۔ جمعہ کو علی الصباح صیہونی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

جمعہ کے خطبہ میں مسجد کے خطیب نےعالم اسلام اور عرب ممالک میں اتحاد و اتفاق پر زور دیا۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے کی مہمات کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں سے بھی اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button