اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی موجودگی میں مجلس شام غریباں منعقد

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں کربلا والوں کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین میر ہاشم حسینی نے مجلس شام غریباں سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کی عظيم قربانی کی عظمت کو اجاگر کیا اور یزید ملعون کے فسق و فجور اور جہل و نادانی شر و فساد کو اسلام اور مسلمانوں کے لئےتباہ کن قراردیا۔

میثم مطیعی نے مجلس عزا میں نوحہ خوانی کی۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ 12 محرم تک جاری رہےگا۔

کورونا وائرس کی روک تھام اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی اعلی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کے سلسلے میں تاکید کے پیش نظر مجلس عزا عوام کی موجودگی کے بغیر منعقد ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ خود قائد انقلاب اسلامی کورونا سے متعلق طبی اصولوں کا خاص خیال رکھتے ہیں اور انہوں نے مومنین اور عزاداران حسینی کو خاص ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مجالسِ عزا کے دوران کورونا سے متعلق ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں اور ہر اُس اقدام سے پرہیز کریں جو کورونا پروٹوکول کا خیال نہ رکھنے کے بہانے مجالس عزا پر سوال اٹھانے کے لئے دشمنان اسلام کے لئے موقع فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا میں ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، وزیرخارجہ جواد ظریف

دوسری جانب ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں صدارتی محل میں یوم عاشور کی مناسبت سے شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں ملک کے بعض اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام حسین علی سعدی نے خطاب کیا اور شہدائے کربلا کی عظیم الشان قربانی اور دروس عاشورا کے کے بارے میں روشنی ڈالی۔ حاج محمود کریمی نے مجلس عزا میں نوحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button