طالبان نے افغانستان میں شیعہ دینی مراکز ، مساجد وامام بارگاہوں کے مکمل تحفظ کا حکم نامہ جاری کردیا
شیعیت نیوز: طالبان نے اپنی فورسز کو اہل تشیع کی مساجد اور امامبارگاہوں کے تحفظ کا آرڈر جاری کردیا.طالبان کے عہدیداروں نے مزار شریف، غزنی اور ہرات سمیت افغانستان کے مختلف شہروں میں واقع اہل تشیع کے دینی مراکز کے تحفظ کا اعلان کیا ہے۔
مزار شریف سے ایران کے ریڈیو ٹیلی وژن کے نمائندے کے مطابق شہر میں اہل تشیع آزادی کے ساتھ اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،ادھر شہر ہرات میں طالبان کے ادارہ تبلیغات و تعزیرات نے اپنی فورسز کو شیعہ مراکز کے تحفظ پر مبنی حکمنامہ جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ایئر وائس مارشل ندیم اختر کی نجف اشرف میں مرجع عالی قدرآیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
متن کا ترجمہ:… شہر ہرات میں اہل تشیع بھائیوں کی متعدد مساجد اور امامبارگاہیں واقع ہیں.لہذا موجود مساجد اور امامبارگاہوں کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہئے۔







