اہم ترین خبریںمشرق وسطی

آل خلیفہ کی شاہی حکومت محرم کا تقدس پامال نہ کرے، بحرینی علمائے کرام

شیعیت نیوز: بحرین پر قابض آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عزاداری پر عائد پابندی اور شعائر حسینی کی بے حرمتی کے خلاف بحرینی علماء کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری ہوا ہے جس میں دینی تقاریب و دینی آزادی کے خلاف حکومتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان جارحانہ و غیر انسانی اقدامات کے فی الفور روک دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عرب ای مجلے العہد کے مطابق بحرینی علماء کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے خلاف آل خلیفہ کے ان شدید اقدامات کا طبی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ان جارحانہ اقدامات کی ریاستی فرقہ واریت و دین کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کے علاوہ کوئی دوسری وجہ ہے۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ان گھناؤنے اقدامات کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد ہے جو دینی عقائد پر سیاسی دبدبہ قائم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فوجیوں کی فائرنگ، دس ہلاک

بحرینی علماء نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ مومنین کی بیداری اور شرعی وظائف پر عملدرآمد کے ان کے عزم کے سبب بحرین میں قائم کئے جانے والے تمام حسینی موکبوں میں طبی احتیاطی تدابیر کی از حد پابندی کی جاتی ہے پس کس بناء پر بہانے بہانے سے عزاداری کے انعقاد میں رکاٹیں کھڑی کی جاتی ہیں؟

بحرینی علماء نے شاہی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم طبی احتیاطی تدابیر کی پابندی میں اسی قدر سنجیدہ ہو تو پھر لہو و لعب کی کھچا کھچ بھری ان سرکاری محافل میں بھی یونہی احتیاطی تدابیر کی پابندی کرو جن کا حال تم خود اچھی طرح سے جانتے ہو!

واضح رہے کہ حجاز پر قابض آل سعود کی شاہی حکومت کے مانند آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے بھی محرم الحرام کی ابتداء سے ہی ملک بھر میں نصب تعزیتی بینروں کو اکھاڑ پھینکا اور علم مبارک کی بے حرمتی کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی قابض شاہی حکومت کے اہلکاروں نے بحرینی شہروں المصلی و البلدہ میں نصب تمام تعزیتی بینر و علم مبارک اتار کر ضبط کر لئے تھے جبکہ البلاد القديم میں انہوں نے نصب تمام بینروں و علم مبارک کو اتار کر زمین پر پھینک دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button