اہم ترین خبریںدنیا

بیت المقدس میں مکانات کی مسماری روکنے کے لیے جوبائیڈن پر دباؤ

شیعیت نیوز: امریکہ میں فلسطینی تنظیموں کے اتحاد نے جو بائیڈن کی انتظامیہ اور امریکی کانگریس کے ارکان پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایک مہم شروع کی جس کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان میں فلسطینیوں کے 16 مکانات کو مسمار کرنے سے قابض اسرائیل کو روکنا ہے۔

امریکہ میں فلسطینی تنظیموں کے اتحاد میں شامل 12 مختلف جماعتوں نے امریکی کانگریس کے چیئرپرسن نینسی پلوسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان میں فلسطینیوں کے 16 مکانات کو مسمار کرنے سے قابض اسرائیل کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ایس او پی کی آڑ میں پنجاب پولیس نے عزاداران حسینی ؑ پر اس محرم الحرام کی پہلی جھوٹی ایف آئی آر درج کرلی

تنظیموں کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکجہتی کے کارکنوں نے امریکی حکومت اور کانگریس کے ارکان کے ساتھ ایک مواصلاتی مہم کے نفاذ اور سڑکوں پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد القدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری روکنے کے لیے صیہونی ریاست پر دباؤ ڈالنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج 15 اگست کو اسرائیل نے سلوان کی البستان کالونی میں  فلسطینیوں  کے 16 گھروں کو مسمار کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم اسرائیلی عدالت نے آج کی تاریخ تک مکانات مسماری روکنے کا حکم دے رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل ناکامی چھپانے کےلیے غزہ کے محاصرے کو استعمال کررہا ہے، اسلامی جہاد

بیان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے فوری رابطے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ قابض صیہونی ریاست پر دباؤ ڈال کر القدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کو روکا جاسکے۔

اتحاد نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی سیکشن لانچ کیا ہے، جس میں سلوان اور مکانات مسمار کرنے کے بارے میں معلومات، کانگریس کے اراکین کے فون اور پتے اور مظاہروں کے انعقاد کے بارے میں ماہرین کے مشورے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button