اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی ، متعدد فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والے فلسطینیوں میں 16 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹنے والا ایک فلسطینی شہری بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔ قابض فوج نے گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی زدو کوب کیا۔

اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں الشیوخ کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے سابق اسیر حمزہ حلائقہ کو حراست میں لے لیا۔ حلائقہ 16 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹنے کے بعد کچھ عرصہ قبل رہا ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے حمزہ حلائقہ کو 12 اگست 2005ء کو حراست میں لیا اور ان پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ میں شمولیت اختیار کرنے اور تحریک آزادی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں مقدمہ چلایا گیا۔ اسرائیل کی فوجی عدالت نے انہیں سولہ ساز قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شنگھائی معاہدے میں ایران کی رکنیت کیلئے سیاسی رکاوٹیں ہٹادی گئیں، ایڈمیرل علی شمخانی

ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے 28 سالہ ادھم ناصر عواد کو حراست میں لیا۔ عواد کی گرفتاری کے وقت اس کے گھر میں قابض اسرائیلی فوج نے توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے بیتا کے مقام سے محمد فتحی حمائل اور محمد عوض داود کو حراست میں لیا۔

مشرقی نابلس سے سابق اسیر سلوم جودہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔جنین میں قابض اسرائیلی فوج نے تین حقیقی بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نےت طوباس اور القدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button