اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی فائرنگ سے دو زخمی فلسطینی دم توڑ گئے

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جنین کیمپ میں صیہونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو ہفتے قبل زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

نابلس کے ایک اسپتال کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی کو لایا گیا تھا۔ اس کے پیٹ میں گولیاں لگی تھیں جس کے نتیجے میں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔

ڈاکٹروں نے دو ہفتے تک نوجوان کی زندگی بچانے کی کوشش کی مگر بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جاں بر نہ ہوسکتا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہری ضیا الصبارینی کو دو ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے نابلس کے ایک اسپتال میں لےداخل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی عوام کا مطالبہ ملک میں جمہوری حکومت کا قیام ہے، جمعیۃ الوفاق

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ شہر طیبہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ رواں سال سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی شرپسندوں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیبہ شہر میں الشل کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تیس سالہ فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

عرب 48 ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے الشل کالونی میں 38 سالہ فادی عبدالقادر کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ گولیاں اس کے سینے اور سر میں لگیں۔ حملہ آور گولیاں مار کر موقعے سے فرار ہوگئے۔

شدید زخمی فلسطینی کو کفر سابا کے مئیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ الشل کالونی میں دو نقاب پوش افراد نے ایک ہوٹل میں بیٹھے فلسطینی کو گولیاں ماریں اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button