رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ اسداقبال زیدی کی کوششوں سے2 سال سے سیل شدہ امام بارگاہ عزاداروں کیلئے کھول دیا گیا

09 اگست, 2021 14:30

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کےصدر علامہ اسداقبال زیدی کی کوششوں سے 2 سال سے سیل شدہ امام بارگاہ کا دروازہ عزاداروں کیلئے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے مکرانی محلہ میں دو سال سے سیل شدہ امام بارگاہ کو ایام عزا کی آمد سے قبل شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید اسد زیدی قمی نے انجمن امامیہ قدم گاہ کے تعاون سے کھلوا دیا ہے جبکہ اس موقع پر عزاداری امام حسین (ع) بھی برپا کی۔

یہ بھی پڑھیں: نگر الیکشن میں اپنے عوامی میڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دیں گے، علامہ عارف واحدی

انجمن امامیہ کے صدر سید ساجد حسین، جنرل سیکرٹری مرزا صادق علی، علامہ اسد رضا نعیمی، سید معظم علی جہانیاں، مولانا علی محمد شاکر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں عزاداری کے جلوس ہر صورت برآمد ہونگے، عزاداری پر نہ پہلے کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے، حکومت علماء کرام اور عزاداروں پر مقدمات بناکر عزاداری نہیں رکوا سکتی۔

10:46 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔