اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مشہد مقدس میں روضہ امام رضا ؑ پر حاضری

شیعیت نیوز : چیئرمین سینیٹ پاکستان صادق سنجرانی نے مشہد کا دورہ کیا اور امام رضا ؑ کے مقدس روضے میں حاضری کے ساتھ آستانہ قدس رضوی کے مختلف اداروں کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اس وقت ایران کی دعوت پر سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے نو منتخب ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دور میں پاک ایران تعلقات میں استحکام آئے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

صادق سنجرانی نے نو منتخب ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات بھی کی اور انہیں نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button