اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جولائی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے دوران 7 فلسطینی شہید ہوئے

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج اورغاصب یہودی آباد کار نے گذشتہ جولائی کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم اور خلاف ورزیاں کرتے رہے۔

گذشتہ جولائی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجےمیں سات فلسطینی شہید ہوئے جب کہ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے حقوق کی 3886 بار پامالیوں کا ارتکاب کیا۔

مغربی کنارے میں حماس کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ  رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ جولائی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے 3886خلاف ورزیاں کیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے سات فلسطینی شہید ہوئے۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ شہداء ہیں، محمد فرید حسن ، عبدو یوسف التمیمی ، محمد منیر التمیمی ، یوسف نواف محراب ، شادی عمر سلیم ، محمد معیاد العالمی  اور شوکت خالد عواد شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر 206 فائرنگ اور آباد کاروں کے 62 حملے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2140 فلسطینی زخمی ہوئے۔ گذشتہ جون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1449 تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان کے علاقے پر صیہونی حکومت کا زمینی اور فضائی حملہ

رپورٹ میں شہریوں کے گھروں پر 115 چھاپوں اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 325 دراندازیوں کا اندراج کیا گیا۔ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 406 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ مئی کو کیے حملے کے دوران توپ خانے سے 6 فلسطینی شہریوں کے قتل کو چھپایا تھا۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے رپورٹ کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ایک نو ماہ کا بچہ ، ایک 17 سالہ لڑکی ، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

اخبار نے کہا کہ یہ سب سویلین غیر جنگجو تھے۔ اسرائیل نے ان کی وضاحت کی ہے۔  مئی میں آپریشن گارڈین آف دی والز کے دوران غزہ پر اسرائیلی فوج کے توپ خانے سے مارے گئے تھے۔

ہارٹز نے لکھا  ہےکہ غلطی سے اسرائیلی فوج نے سرحد کے ساتھ عارضی عمارتوں کو نشانہ بنایا جو کہ بدوین کسانوں کے گھر ہیں۔

اخبار نے لکھا ہے کہ  فوج کواس کے بارے میں معلوم ہوا ، جس کے بعد اس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اخبار نے مزید کہا کہ حاصل کردہ شہادتوں کے مطابق یہ ایک غلط اقدام تھا جس میں نصف درجن بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیاگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button