ابراہیم رئیسی کے دور میں خطے سمیت بہت سے عالمی مسائل حل ہو جائینگے، سید عمار الحکیم

شیعیت نیوز: عراقی حکمت ملی پارٹی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے نئے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف براداری کے حوالے سے انہیں تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر ارسال کئے جانے والے اس پیغام میں سید عمار الحکیم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صدارت، خطے سمیت پوری دنیا کے مسائل کے حل کے لئے ایک نیا دور ثابت ہو گی۔
انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ آپ کا صدارتی دور دونوں ہمسایہ اقوام کے درمیان ہمہ جانبہ تعلقات کی توسیع کا زمینہ بھی فراہم کرے گا۔
دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے عدی الخدران نے خطے میں امریکہ کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ تکفیری دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مشرقی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ نے عراق اور خطے کے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور علاقہ کی جغرافیائی صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا۔ امریکہ تکفیری دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے۔
عدی الخدران نے کہا کہ عراق کے بعض صوبوں میں داعش دہشت گردوں کی فعالیت امریکی منصوبے کے مطابق ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تکفیری اور وہابی دہشت گردوں کے پاس پیشرفتہ ہتھیار کہاں سے آرہے ہیں؟۔
دریں اثناء عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے کہا کہ جلد ہی اور مستقبل قریب میں عراقی صدر برہم صالح ایک اعلی وفد کے ساتھ تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔
فؤاد حسین کے مطابق اس دورے میں عراقی صدر متعدد موضوعات پر ایرانی حکام سے گفتگو کریں گے۔
انہوں نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے بھی ایران کے سفر کے بارے میں کہا کہ ابھی اس دورے کے لئے وقت کا تعین نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے عراقی وزیر اعظم کو تہران کے سفر کے لئے دعوت دی ہے اور ایران میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ سفر انجام پائے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ آج بھی عراق میں دہشت گردوں کی پشت پناہی اور انھیں پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے۔