اہم ترین خبریںمشرق وسطی

مشرقی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے ایک اہم ٹھکانے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات مشرقی شام کے شہر دیرالزور کے علاقے العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے ایک اہم ٹھکانے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس علاقے کے اطراف میں آباد عرب قبائل میں سے تھے، الشحیل علاقے میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے ایک اہم ٹھکانے پر راکٹ اور آر پی جی سے حملہ کیا ہے۔ یہ ٹھکانہ ان بڑے ٹھکانوں میں سے ایک ہے جو العمر آئل فیلڈ کے اطراف میں واقع ہے اور قابض امریکی فوجی اسے غیر قانونی فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے محلے الشیخ جراح کو دوبارہ بند کر دیا

رپورٹ کے مطابق اس حملے کے بعد اس فوجی اڈے سے ایمبولینسوں اور امدادی گاڑیوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ سے قریب رہنے والے مسلح افراد نے اس حملے کے نتائج اور ہونے والے ممکنہ نقصانات کو خفیہ رکھنے کی۔

حال ہی میں شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے فوجی ٹھکانوں پر بارہا راکٹ حملے ہوئے ہیں جو شام کے مسئلے میں ایک نیا مرحلہ شروع ہونے کی غمازی کرتے ہیں۔

شامی فوج نے ابھی حال ہی میں ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعشی دہشت گردوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں اس ملک پر سعودی عرب، امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے بڑے پیمانے پر کئے جانے والے حملے سے شروع ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button