اہم ترین خبریںایران

13ویں ایرانی نئے صدر کی تقرری کی تقریب کا آغاز

شیعیت نیوز: ایران کے 13 ویں صدر کی تقرری کی تقریب کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی موجودگی آج بروز منگل 3 اگست کو آغاز کیا گیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور کچھ اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں ایران کے نئے صدر کی تقرری کی تقریب بروز منگل 3 اگست کو حسینہ امام خمینی (رح) میں منعقد ہوئی۔

یہ تقریب حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منعقد او ریڈیو اور ٹیلی ویژن، سوشل نیٹ ورکس اور سائٹ KHAMENEI.IR پر براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔

اس تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی قانون کے مطابق ایران کے نئے صدر کو صدارت کے عہدے پر منصوب کریں گے۔

اس تقریب میں وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی انتخابات کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کریں گے اور حکم تنفیذ کی قرائت اورنئے صدرسید ابراہیم رئیسی کے مختصر بیان کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی خطاب کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ حلف برداری کی تقریب بھی 5 اگست جمعرات کو منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ 59 ملین، 310 ہزار 307 افراد ایرانی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین 933 ہزار 4 افراد نے ووٹ دی۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی بیروت میں مسلحانہ حملوں پر لبنانی شخصیات کا ردعمل

تیرہویں صدراتی انتخابات میں ایرانی عوام کی ٹرن آوٹ 8۔48 فیصد ہے۔

سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

ایران میں صدر سربراہ مملکت اور ملکی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہیں اور آئین کے شق نمبر 113 کے مطابق، سپریم لیڈر کے بعد ملک کی سب بڑی سیاسی پوزیشن صدر کو حاصل ہے جو ملک میں قانون نفاذ کرنے کی ذمہ داری ان پر ہیں۔

ایران میں بننے والے صدر مملکت، اپنی تقریب حلف برداری میں یہ حلف اٹھائیں گے کہ ملک کے سرکاری مذہب کی پیروی کریں گے اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور آئین کے تحت کام کریں گے اور اس حوالے سے مادر وطن کی سرحدوں، خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت اور قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

سربراہ مملکت سپریم لیڈر اور قوم کے سامنے اس بات کی ذمہ داری لیں گے کے مجلس (پارلیمنٹ) میں پاس ہونے والے قوانین کے نفاذ پر من و عن عمل کریں گے اور وہ اپنی کابینہ اور سب سے قریبی سیاسی عہدہ سنئیر نائب صدر کے تعاون سے ملک میں صحیح سیاسی اقدامات کے نفاذ، اداروں کی شفاف کارکردگی، تعمیری منصوبہ بندی اور ملک کے مفادات کے تحت بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button