اہم ترین خبریںلبنان

لبنان کے حالات کو خراب کرنے میں سعودی عرب اور امریکہ ملوث ہے، حسن علیق

شیعیت نیوز: لبنان کے سیاسی مسائل کے تجزیہ نگار اور صحافی حسن علیق نے گزشتہ روز بیروت میں ہونے والی فائرنگ اور اس کے بعد رونما ہونے والے واقعات پر المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی صورتحال انتہائی بحرانی اور کشیدہ ہے۔

تجزیہ نگار اور صحافی حسن علیق نے کہا کہ لبنان کے حالات کو خراب کرنے میں سعودی عرب اور امریکہ ملوث ہے اور ایک منصوبے کے تحت لبنان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اقتصادی محاصرے اور سیاسی کشیدگی کو امن و امان خراب کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور امریکہ لبنان کے حالات کو بدستور کشیدہ رکھنے کی کوششش میں ہے۔

حسن علیق کا کہنا تھا کہ امریکہ لبنان کے حالات کو حزب اللہ پر دباو ڈالنے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن حزب اللہ جنوب کے راستے کی بندش کا نظارہ نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ سنیچر کی رات ایک مسلح شخص نے جنوبی لبنان کے خلدہ علاقے میں شادی کی ایک تقریب میں علی شبلی پر فائرنگ کرکے انھیں شہید کر دیا تھا جس کے بعد پھر اتوار کو بھی کچھ مسلح حملہ آوروں اور شرپسندوں نے علی شبلی کے جلوس جنازہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور تقریبا 10 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی بیروت میں مسلحانہ حملوں پر لبنانی شخصیات کا ردعمل

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج  نے اتوار کی شام ملک کے شمال میں لبنان کی سرحد کے ساتھ ’’سنبیم‘‘ کے نام سے فوجی مشقیں شروع کیں جو کل شام تک جاری رہیں گی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ مشقوں کا منصوبہ 2021 کے تربیتی پروگرام کا حصہ اور فوج کی ایک فعال نقل و حرکت کا تسلسل ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مشقیں جنگ کے دنوں کے لیے افواج کی صلاحیتوں اور تیاریوں کو جانچنے اور حالیہ آپریشنل واقعات سے سیکھے گئے اسباق کو استعمال کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ فوج لبنان کی سرحدوں پر اپنی تیاریوں کو جاری رکھے گی اور مسلسل بہتر بنائے گی۔ ترجمان نے ان مشقوں کو شمال کے باشندوں کی حفاظت کا کام قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button