اہم ترین خبریںمشرق وسطی

بحرین کی عوامی بیداری تنظیم کی ’’انقلاب 14 فروری‘‘ کے رہنماؤں کیلئے آزادی کمپین کا آغاز

شیعیت نیوز: بحرین کی عوامی بیداری تنظیم ’’الحريات الدیمقراطیہ‘‘ (حق) کے مرکزی رہنما عبدالغنی الخنجر نے عرب چینل کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ آل خلیفہ مخالف بڑے عوامی رہنماء شیخ عبدالجلیل السنکیس کی جان خطرے میں ہے۔

بحرین کی عوامی بیداری تنظیم کے مرکزی رہنما عبدالغنی الخنجر نے المنار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ عبدالجلیل السنکیس نے ’’جو‘‘ نامی مرکزی جیل میں گذشتہ 4 ہفتوں سے بھوک ہڑتال بھی کر رکھی ہے جبکہ بحرینی شاہی حکومت نے جیلوں میں قید عوامی بیداری رہنماؤں کے خلاف طبی حوالے سے غفلت و عدم توجہی کی پالیسی اپنا رکھی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے سیاسی مخالفین کو بتدریج موت کے گھاٹ اتار رہی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ آل خلیفہ کے جیلوں میں موجود عرب بیداری تحریک کے عوامی رہنماؤں کی آزادی کے لئے بھرپور تحریک چلا کر دباؤ ڈالا جانا چاہئے کیونکہ قید رہنماؤں کی جانب سے اپنا قیام ثابت کیا جا چکا ہے اور بحرینی قوم کو اپنا قیام ثابت کرنا ہے۔

بحرین کی عوامی بیداری تنظیم کے مرکزی رہنما عبدالغنی نے کہا کہ بحرینی بیداری تحریک کے عوامی رہنماؤں نے آل خلیفہ کے جیلوں میں ملنے والے تمام رنج و الم خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کئے ہیں تاہم وہ نہ صرف مطلق العنان شاہی حکومت کے سامنے جھکے نہیں بلکہ انہوں نے یہ بھی ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ کامیابی کے اس رستے پر صرف اور صرف اس لئے ثابت قدم ہیں تاکہ آزادی و خودمختاری کے حصول کا بحرینی خواب جلد از جلد شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی شرارتیں کتابی شکل میں شائع ہوتی ہیں، جواد ظریف

بحرینی تحریک کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ’’حق‘‘ کے دوسرے مرکزی رہنما حسن مشیمع بھی مختلف قسم کی بیماریوں سے رنج اٹھا رہے ہیں جن کی شدت کے باعث انہیں ہسپتال بھی منتقل کیا جا چکا ہے تاہم ان کی جسمانی حالت کے بارے کوئی مصدقہ اطلاع نہیں۔

انہوں نے آج کی ’’بحرینی رہنماؤں کو آزاد کرو‘‘ نامی کمپین میں بھرپور عوامی شرکت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی جیلوں میں موجود سیاسی قیدیوں کے ساتھ آل خلیفہ کا سلوک اس قدر برا ہے کہ طبی حوالے سے سیاسی قیدیوں کے بارے حکومتی بے توجہی کے حوالے سے حتی ہیومن رائٹس واچ بھی بلبلا اٹھی ہے جس نے ان اقدامات کو اقوام متحدچارٹر منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے بارہا کہا جا چکا ہے کہ بحرینی جیلوں میں موجود سیاسی قیدیوں کو طبی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے جبک بحرینی حکومت کے اس اقدام سے قیدیوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی بیداری تحریک کے گرفتار مرکزی رہنما شیخ عبدالجلیل السنکیس، جو پولیو کے ساتھ ساتھ سینہ درد اور رعشہ کے بھی مریض ہیں، کو ملک بھر میں جمہوریت کے لئے منعقد کئے جانے والے احتجاج کے جرم میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی جانب سے حسن المشیمع کے ہمراہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ المشیمع ذیابیطس، بلند فشار خون اور جوڑوں کے درد میں مبتلاء ہیں درحالیکہ ان دونوں عوامی رہنماؤں سمیت بحرینی جیلوں میں قید تمام سیاسی قیدی کسی بھی قسم کی قابل قدر طبی سہولت سے محروم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button