اہم ترین خبریںعراق

استقامتی محاذ النجباء کا امریکہ کو تمام فوجی اڈے خالی کرنے کا الٹی میٹم

شیعیت نیوز: استقامتی محاذ النجباء کے ڈپٹی سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکہ کی عراق میں موجودگی دشمنانہ ہے اس لئے اسے فوری طور پر اپنے تمام فوجی اڈے خالی کرنے چاہئیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ النجباء کے ڈپٹی سیکریٹری نصر الشمری نے کہا ہے کہ عراقی استقامتی محاذ کی جانب سے امریکی فوجیوں پر جو کاری ضربیں لگیں اس سے امریکہ کو معلوم ہو گیا کہ عراق کی قوم غیر ملکی افواج کے سامنے تسلیم ہونے والی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں نے اتنے جرائم کئے کہ اس کے بعد اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا اور امریکہ قبضہ گری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس لئے اسے عراق سے چلا جانا چاہئیے بصورت دیگر امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

عراقی استقامتی محاذ اور اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن اور عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے مابین ہونے والی حالیہ ملاقات میں ٹریننگ دینے کیلئے امریکی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق ہونے والے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے سٹیک و دقیق میزائلوں نے اسرائیل کو مشکل میں ڈال دیا

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے جنوبی صوبہ صلاح الدین کے علاقے میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔

العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد، یثرب کی طرف سے العجیلیہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے لیکن حشدالشعبی کی اکتالیسویں بٹالین کے جوانوں نے اسے ناکام بنا دیا۔

اس حملے کے بعد حشد الشعبی نے داعش دہشتگردوں کو گرفتار کرنے، اس علاقے میں قیام امن و استحکام اور ہر طرح کے خطرے کا قلع قمع کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

داعش دہشت گردوں نے جمعے کو سامراء کے قریب مشرقی بلد میں ایک مجلس ترحیم پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئےعراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے اپنی موجودگی جاری رکھنے کی ضرورت پر مبنی امریکی حکام کے بیانات کے بعد داعش نے اپنے دہشت گردانہ اقدامات تیز کر دئے ہیں۔

حشد الشعبی نے بدھ کو بھی ایران و عراق کی سرحدوں کے قریب شمال مشرقی دیالہ میں نفط خانہ چیک پوسٹ پر داعش کے حملے کو ناکام بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button