اہم ترین خبریںپاکستان

ہم قائد شہید کے خط کو نہیں چھوڑیں گے، قرآن و اہلبیت کانفرنس سے عارف حسین الجانی کا خطاب

ہم مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے، عالمی استعمار کے خلاف سینہ سپر رہیں گے

شیعیت نیوز : شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کیے زیر اہتمام اسلام آباد کے لیاقت باغ میں عظیم الشان ’’قرآن و اہل بیت کانفرنس‘‘ کا انعقاد۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے قرآن و ہلبیت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ اور ڈاکٹر محمد علی نقوی کے خط کو نہیں چھوڑیں گے، ان کے افکار کو پھیلاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں تمام تر رکاوٹوں کے باوجودعظیم الشان قرآن و اہل بیت ؑ کانفرنس لیاقت باغ راولپنڈی کا باقائدہ آغاز ہوگیا

عارف حسین نے مزید کہا کہ ہم مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے، عالمی استعمار کے خلاف سینہ سپر رہیں گے، انتظامیہ غلط حرکتوں پر اتر آئی ہے، ملک بھر میں شیعیان حیدر کرار کے نام شیڈول فور میں ڈالے جا رہے ہیں، خواہ مخواہ مقدمے بنا جا رہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، علما و ذاکرین سے اپیل ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں، وحدت کے خلاف ہونے والے کام کو روکیں، کالی بھیڑیں ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں، جن کو ناکام بنانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button