اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام عزاداری کانفرنس، عزاداری سیل کا قیام

جلس وحدت مسلمین عزاداری سیل قائم کرے گی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام لاہور میں عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ کانفرنس میں لاہور بھر کے بانیانِ مجالس، لائسنسداران اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداروں اور ایم ڈبلیو ایم لاہور کے رہنماوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں وحدت کے قیام کیلئے کوشاں ہے، ہمارا مقصد ملت تشیع پاکستان کے حقوق کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں محرم الحرام میں عزاداری کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں، آغا حامد موسوی

انہوں نے بانیانِ مجالس سے اپیل کی کہ وہ مجالس میں ایسے ذاکرین و خطباء کو مدعو کرنے سے پرہیز کریں جو متنازع گفتگو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام کیا جائے، وحدت و بھائی چارے کو فروغ دیا جائے، بدامنی اور شرپسندی اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے، اسے ناکام بنایا جائے۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھاکہ کل لیاقت باغ میں شہید عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کے سلسلہ میں ہونیوالی کانفرنس میں پنجاب سے بھرپور شرکت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عاشقان شہید حسینی بڑھ چڑھ کر ان کی برسی کی تقریب میں شریک ہوں گے اور لاہور سے بھی قافلے روانہ ہوں گے۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداری کیلئے انتظامیہ کا کوئی دباو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین عزاداری سیل قائم کرے گی، کسی بھی شکایت کی صورت میں سیل کو آگاہ کریں، مسئلہ فوری حل کروایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button