اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار، شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے احتجاجی مظاہرہ

اگر بے گناہ لاپتہ افراد کو بازباب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا

شیعیت نیوز : پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سید عابد علی شاہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کشمیر چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاراچنار سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں سے دن دیہاڑے لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کو بازیاب کرایا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں غدیر کا پیغام فلاح انسانیت اور نظام ولایت امت مسلمہ کے اتحاد کا ضامن ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بے گناہ لاپتہ افراد کو بازباب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا، اگر کوئی شخص کسی منفی سرگرمی میں ملوث بھی ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ سید عابد علی شاہ کو سادہ لباس اہلکاروں نے اس وقت لاپتہ کردیا تھا جب وہ اپنی کم سن بھتیجی کو پاراچنار سے اسلام آباد علاج کیلیے اسپتال لائے تھے اور معصوم بچی اسپتال میں اکیلی رہ گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button