غدیر کا پیغام فلاح انسانیت اور نظام ولایت امت مسلمہ کے اتحاد کا ضامن ہے، علامہ مقصود ڈومکی

30 جولائی, 2021 14:02

شیعیت نیوز: علمدار روڈ کوئٹہ پر جشن عید غدیر کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غدیر کا پیغام فلاح انسانیت اور نظام ولایت و امامت امت مسلمہ کے اتحاد کا ضامن ہے لہذا شیعہ سنی مسلمانوں کو حضرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت کے مطابق قرآن کریم اور عترت اہل بیت علیھم السلام کے گرد جمع ہونا چاہئے جو امت کی عزت و سربلندی کے ضامن ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ غدیر خم کے میدان میں حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ایک شخصیت مولا علیؑ کی ولایت و امامت کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ تا قیامت ایک نظام کا اعلان کیا جسے نظام ولایت کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور کے منصف مزاج اہل سنت علماء نے حدیث غدیر کا اعتراف کیا اور عشق آل محمد ص کے جرم میں قید و شہادت کی صعوبتیں برداشت کیں امام نسائی سے لے کر مولانا طارق جمیل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تک ان علماء کی طویل فہرست ہے جنہوں نے ناصبی سازش کے مقابلے میں عشقِ اہل بیت علیھم السلام کا درس دیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیو رضویہ سوسائٹی کراچی میں تاریخی جشن غدیر، میر حسن میر نے محفل کو چار چاند لگادیئے

انہوں نے کہا کہ آج کی محفل جشن غدیر میں اہل سنت علماء کرام کی شرکت اتحاد امت کا عملی ثبوت ہے۔ اہل سنت کے علماء کرام اور عوام کو ناصبی ٹولے کی شرانگیزی پر گہری نظر رکھنی ہوگی جو یزید پلید کے وکیل صفائی بن کر آل امیہ کے فضائل بیان کرتے ہیں۔

اس موقع پر تقریب جشن سے امام جمعہ کوئٹہ مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید محمد ہاشم موسوی، علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،علامہ موسی حسینی و دیگر نے خطاب کیا اور شعرائے کرام نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

8:03 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔