اہم ترین خبریںپاکستان

ملک بھر میں یوم تکمیل دین کے موقع پر عظیم الشان جشن عید غدیر کا انعقاد ، فضاءعلیؑ علیؑ سے گونج اٹھی

جبکہ علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے فضائل ومناقب مولائے کائنات علی ابن ابی طالبؑ بیا ن کیئے۔

شیعیت نیوز: دنیا بھر کی طرح پاکستان بھرمیں بھی یوم تکمیل دین واعلان ولایت امیر المومنینؑ کے موقع پر عظیم الشان جشن عید غدیر خم کا انعقاد، فضا ء علی ؑ علی ؑ ، حیدرؑ حیدرؑ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تمام مساجد وامام بارگاہوں پر چراغان، گلی گلی قریہ قریہ محافل ِ جشن و منقبت ، آتش بازی، لذید پکوانوں سے پیروان ولایت کی تواضع ، بچوں میں عیدی کی تقسیم ۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری مائنڈ سیٹ کایوم تکمیل دین پر رسول اکرم ؐ کے اعلان غدیر خم کے بائیکاٹ کا اعلان، مقتدر ادارے فرقہ واریت پر خاموش

تفصیلات کے مطابق عید الاکبر عید غدیر خم کے موقع پر تمام شیعیان حیدرکرارؑ نےاپنی خوشیوں کو بھرانداز میں منایا ۔ اس موقع پر قومی وبین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں حضرات جناب میر حسن میر، عرفان حیدر، فرحان علی وارث، شوکت رضا شوکت سمیت دیگر نے بارگاہ ولایت وامامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جبکہ علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے فضائل ومناقب مولائے کائنات علی ابن ابی طالبؑ بیا ن کیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button