اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی کا کامیاب آپریشن ، دہشت گرد گروہ داعش 4 ٹھکانوں کو تباہ

شیعیت نیوز: عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اس کے 4 ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے 52 بریگیڈ کے کمانڈر احمد جاسم الآمرلی نے کہا ہے کہ حشد الشعبی اور عراقی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف آپریشن کے دوسرے دن ایک کامیاب کارروائی کے دوران داعش کے 4 ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی اور فوج نےعراق کے شمالی صوبوں کرکوک اور صلاح الدین میں امن و امان برقرار کرنے کیلئے منگل کے روز سے ایک آپریشن شروع کیا ہے جو 10 روز تک جاری رہے گا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی، اپنے ملک کی دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور وہ مختلف علاقوں میں جاری آپریشنز میں شامل ہے اور خاص طور سے داعشی عناصر کے خلاف وہ مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ ایران کو شکست نہیں دے سکتے، اسپیکر باقر قالیباف

یاد رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس تکفیری گروہ کے کچھ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کاروائیاں کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، حالانکہ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز عراق کے شہر موصل اور کرکوک میں روپوش اور باقیماندہ داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button