اہم ترین خبریںدنیا

دنیا عالم میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے

شیعیت نیوز: یوں تو پیغمبر اسلام (ص) کی پوری حیات طیبہ مختلف جہتوں سے اہمیت کی حامل ہے لیکن واقعہ غدیر آپ کی حیات مبارکہ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے۔ آپ(ص) نے غدیر خم کے اہم خطبے میں فرمایا کہ "من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ”۔ جس کا میں مولا ہوں میرے بعد علی اس کے مولا ہیں۔

غدیر خم مکہ و مدینہ کے درمیان واقع اس علاقے کا نام ہے جہاں سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے بعد حکم خداوندی سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور ولی مقرر کرنے کا اعلان فرمایا۔

ایران سمیت دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے اورعید غدیر کی مناسبت سے ہر طرف جشن اور محفلوں کا سلسلہ جاری ہے اور عمارتوں ، مساجد اور امام بارگاہوں جبکہ نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر، کربلائے معلی میں حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام اور اسی طرح مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور عید غدیر کا جشن بہت ہی شان و شوکت اور کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے منایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری مائنڈ سیٹ کایوم تکمیل دین پر رسول اکرم ؐ کے اعلان غدیر خم کے بائیکاٹ کا اعلان، مقتدر ادارے فرقہ واریت پر خاموش

بھارت اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی کورونا محدودیتوں کے باوجود بڑے پیمانے پر جشن اور محافل کی تیاریاں جاری ہیں اور لوگ جشن غدیر کے لئے لحظہ شماری کر رہے ہیں۔ کہیں پر محافل کا آن لائن اہتمام کیا گیا ہے تو کہیں سماجی فاصلے کے ساتھ محافل کی انتقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

بھارت کے شہر ممبئی میں ایران کے خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر محسن آشوری نے بتایا ہے ملک میں کورونا کے پیش نظر جشن عید کی خصوصی تقریبات آن لائن منعقد ہوئی۔

پاکستان کے مختلف شہروں منجملہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پیشاور، ملتان، راولپنڈی اور کوئٹہ میں واقع ایران کے خانہ فرہنگ میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ایران، عراق، پاکستان اور بھارت سبھی جگہ اٹھارہ ذی الحجہ ہے اور آج شبِ غدیر میں عاشقان علی (ع) جشن و سرور کی محفلوں اور خاص تقاریب میں پر جوش حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔

شیعیت نیوز نیٹ ورک عید غدیر کے اس بابرکت اور پر مسرت موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button