اہم ترین خبریںیمن

جارح سعودی اتحاد کے یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے، 2 یمنی شہید

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے کل رات صوبے صعدہ کے رہائشی علاقے الرقو کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا، توپوں کے گولے اور راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں یمن کے 2 شہری شہید ہوئے۔

دوسری جانب تسنیم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپوں کے گولے اور میزائل داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 197 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نجیب میقاتی لبنان کے عبوری وزیراعظم منتخب

دوسری جانب یمن کی قومی حکومت نے صنعاء میں جارح سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق، صوبہ البیضاء محاذ کے ترجمان عامر الحمیقانی نے کہا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ مقامی شخصیات کے توسط سے ہوا اور سعودی اتحاد کے 5 قیدیوں کا قومی حکومت کے 10 قیدیوں کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پرعوامی اور قومی حکومت سے وابستہ ایک فوجی کی لاش تحویل میں لیا گیا اور سعودی اتحاد کے 8 فوجیوں کی لاشوں کو انھیں دیدیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے تحت یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے بائیس اہلکاروں کو رہا کرالیا گیا تھا۔

یمن کی قومی حکومت نے واضح کردیا تھا کہ وہ قیدیوں کا جامع اور بلا وقفہ تبادلہ چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی تاخیر کی تمام تر ذمہ داری سعودی اتحاد اور اقوام متحدہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button