امریکہ کا شمال مشرقی شام میں نیا فوجی ٹھکانہ بنانے کی کوشش

26 جولائی, 2021 13:22

شیعیت نیوز: ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ، شمال مشرقی شام میں ایک نیا فوجی ٹھکانہ بنانے جا رہا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کی سیکورٹی میں فوجی ساز و سامان کی ایک کھیپ لے کے ایک کانوائے شام کےالحسکہ صوبے پہنچا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر الشدادی ایئربیس پر اترے جہاں ان پر لدے ہتھیاروں اور فوجی وسائل کو اتارا گیا۔

امریکی فوج الشدادی ایئربیس کی توسیع کرکے جزیرہ نامی علاقے میں واقع اپنے نیا فوجی ٹھکانہ کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 75 ٹرکوں اور فوجی گاڑیوں کا امریکی کارواں عراق کے کردستان علاقے سے شام کی سرحد میں داخل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات، شہزادوں میں طاقت کی رسہ کشی شدت اختیار کر گئی

دوسری جانب شمالی شام کے صوبے حلب کے مضافاتی علاقے میں ترک فوجیوں کی ایک گاڑی پر کرد ملیشیا کے راکٹ حملے میں ترکی کے سات فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ حلب کے مضافات میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ترکی کے تین فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ کرد فورسز نے کیا۔ تاہم ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ترکی کے دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ اس حملے کے بعد ترکی کی فوج نے دہشت گردوں کے اڈے پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی مال بردار جہاز کی ان لوڈنگ کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

دریں اثنا کچھ میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ روس نے اسرائیل کے فضائی حملوں کو روکنے کے لئے شام کے ایئرڈیفنس سسٹم کو مضبوط کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے اتوار کو رپورٹ دی کہ روس نے شام کے ایئرڈیفنس سسٹم کو مضبوط کر دیا ہے اور اس کی وجہ سے اسرائیل کے حملے محدود ہوگئے ہیں۔

الشرق الاوسط نامی اخبار نے ڈیلی صباح کے حوالے سے لکھا کہ شام میں اسرائیل کے بارے میں روس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔

اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ماسکو کی یہ اقدام، روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ واشنگٹن، شام پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کا خیر مقدم نہیں کرتا۔

10:45 صبح مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔