اسرائیلی مال بردار جہاز کی ان لوڈنگ کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

26 جولائی, 2021 12:32

شیعیت نیوز: امریکہ میں ’بحری جہاز روکو‘ کے نام سے قائم اتحاد نے امریکہ کی الیزابیتھ بندرگاہ پر اسرائیل کے ایک مال بردار جہاز کے لنگر انداز ہونے اور اس پر لادا گیا سامان اتارنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں کا مقصد اسرائیلی کمپنی کے زیرانتظام ’کوینگداؤ‘ مال بردار جہاز کو خالی کرانے سے روکنا ہے۔

جہاز روکو اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں قائم اس اتحاد نے کینیڈین بندرگاہ ’امیر رابرٹ‘ بندرگاہ پرجہاز کو خالی کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد یہ بحری جہاز وہاں پر سامان اتارنے کے بجائے امریکہ کی ایک بندرگاہ پر اترگیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد نے اسرائیلی کمپنی کے مال بردار جہاز کو جنوبی افریقہ سامان اتارنے سے روکنے میں کامیاب رہا ہے۔ امریکہ کے سابق رہنما نیلسن مینڈیلا کے نواسے نیلسن مینڈیلا نے کہا تھا کہ وہ نسل پرست اسرائیلی ریاست کے مال بردار جہاز کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری کی غفلت نے اسرائیل کو بدمعاش ریاست بنا دیا، ریاض منصور

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو صحت سے متعلق شدید نوعیت کا مسئلہ درپیش ہے، جو مزید بگڑے گا۔

سابق صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں وائٹ ہاؤس کے فزیشن رہنے والے ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ صحت کے شدید مسائل کے سبب امریکی صدر جو بائیڈن عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔

سابق ڈاکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 79 برس کے بائیڈن کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ مستعفی ہوں، بائیڈن مستعفی نہ ہوئے تو 25 ویں ترمیم کے ذریعے انہیں ہٹانا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ جو بائیڈن بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئی بار اٹکے اور بھول پن کا شکار ہوگئے تھے، ایک ماہ پہلے بھی رپورٹر کو جواب دیتے ہوئے بائیڈن کو جیب سے پرچہ نکالنا پڑ گیا تھا۔

4:09 صبح مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔