عراق

امریکی انخلا کا نظام الاوقات طے کرنے جارہے ہیں، عراقی وزیر خارجہ کا اعلان

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بغداد واشنگٹن اسٹریٹیجک مذاکرات کا اگلا دور امریکی انخلا کے حوالے سے آخری اور فیصلہ کن ہوگا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ فواد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے درمیان ملاقات میں بغداد واشنگٹن تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گفتگو کے اس دور میں، عراق سے امریکی انخلا کے نظام الاوقات پر اتفاق رائے حاصل ہوجائے گا۔

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراق امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

جمعے سے شروع ہونے والے عراق امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کو عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے مجوزہ دورہ امریکہ اور صدر جوبائیڈن سے ان کی ملاقات کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سال کے آخر تک امریکی فوجی عراق سے نکل جائیں گے، امریکی اخبار کا دعویٰ

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی چھبیس جولائی سے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر حسین علاوی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے نظام الاوقات کا تعین مصطفی الکاظمی اور جو بائیڈن کے درمیان ملاقات کا اہم ترین ایجنڈا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے ذلت آمیز انخلا کے بعد اب عراق سے بھی اس کے حقارت آمیز انخلا کے دن قریب آگئے ہیں۔

دوسری جانب مقامی میڈیا نے عراقی دارالحکومت بغداد سے ایک داعشی سرغنہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

عراقی خبررساں ایجنسی واع کے مطابق ملکی سکیورٹی فورسز نے آج اپنے ایک کامیاب آپریشن میں عالمی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے بغداد کا ’’والی‘‘ منصوب کئے جانے والے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والا دہشت گرد داعش کے اہم سرغنوں میں سے ایک ہے جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا دہشت گرد، بغداد میں بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button