اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کی جانب سے سندھ وبلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں مستحقین کیلئے اجتماعی قربانی کا اہتمام

سندھ کے سب سے محروم علاقے ضلع تھرپارکر میں آدم تڑ، مانجھی تڑ، شاہی کی ڈانی، مٹھی، ممتاز رند تڑ سمیت پاراچنار، اوکاڑہ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں بالخصوص جھل مگسی، گنداواہ، نوشہرہ سادات، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد اور گنداخہ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام عیدالاضحٰی کی مناسبت سے سندھ کے سب سے محروم علاقے ضلع تھرپارکر میں آدم تڑ، مانجھی تڑ، شاہی کی ڈانی، مٹھی، ممتاز رند تڑ سمیت پاراچنار، اوکاڑہ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں بالخصوص جھل مگسی، گنداواہ، نوشہرہ سادات، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد اور گنداخہ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: JDC فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی ہزاروں ٹن گوشت مستحقین میں تقسیم

شیعہ علماءکونسل کی جانب سے کی جانے والی قربانی  کا گوشت مستحقین، مجروحین اور خانوادہ شہداء کی خدمت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر علاقائی عمائدین، مومنین اور علماء کرام نے ہر سال کی طرح امسال بھی اجتماعی قربانی کے اہتمام پر علامہ ساجد نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی اور زہرا اکیڈمی کے اراکین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button