اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے تمام میزائلوں کو تباہ کردیا

شیعیت نیوز: روس نے کہا ہے کہ شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے داغے جانے والے تمام میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے صلح مرکز کے معاون وادیم کولت نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو اسرائیل کے 2 ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے حمص پر 4 میزائل فائر کئے جنہیں شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے جو روس کے بیوک ایم ٹو ای ( Buk M2E) سے لیس تھے تمام میزائلوں کو تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شام کے فوجی ذرائع نے کہا تھا کہ شامی فوج نے اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حمص پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرکے یہ حملہ ناکام بنا دیا جس کی آج روس نے بھی تائید کی۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کئے تھے جنہیں

شام کے فضائی دفاعی نظام نے دورانِ پرواز ہی تباہ کردیا تھا۔

شام نے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنانی سرحد کے ساتھ واقع شامی شہر حمص پر گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے بہت بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی دشمن کے خونی جبڑوں سے اپنے حقوق چھین کرلیں گے، ڈاکٹر الزھار

دوسری جانب نامعلوم دہشت گردوں نے شام کے صوبے دیرالزور کے شدادی علاقے میں الجبسہ گیس فیلڈ پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اوقات الشام خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجبسہ -الریان گیس پائپ لائن صوبہ الحسکہ سے صوبہ حمص کوگیس کی سپلائی کرتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

یاد رہے کہ الجبسہ فیلڈ گیس پائپ لائن کو کئی مرتبہ دھماکے سے اڑا یا گیا اور آخری مرتبہ مئی کے مہنیے میں اس پائپ لائن میں دھماکہ کیا گیا جس کی ذمہ داری الشرقیہ سے موسوم گروہ نے قبول کی تھی۔

شام کے شمال مشرقی صوبے یعنی الحسکہ، دیرالزور اور الرقہ جہاں ایندھن کے بڑے ذخائر موجود ہیں شام کی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے زیر کنٹرول ہیں۔

امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ قسد نامی شام کی کرد ڈیموکریٹک فورس، شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہے جو شام کے تیل کی لوٹ کھوسٹ کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کے عوام اور شامی فوج کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور وہ قتل و غارت گری کے اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button