سعودی عرب

رمی جمرات مکمل، حجاج کرام آج واپسی کی تیاری کریں گے

شیعیت نیوز: حجاج کرام منی میں ہیں جہاں وہ آج تیسرے یوم تشریق کے موقعے پر شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ حجاج کرام آج جمعہ کو آج جمرہ عقبہ میں رمی جمرات کے دوران سات سات کنکریاں ماریں گے۔

سعودی عرب میں ایام تشریق منگل کو شروع ہوئے اور آج جمعہ حجاج کرام واپسی کے لیے تیاریاں شروع کریں گے۔ اعظم کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کی جانب روانہ ہوئے تھے۔

حجاج کرام کی ایک سے دوسرے مقدس مقام کی طرف نقل وحرکت کے لیے ایک مربوط پلان تیار کیا گیا تھا جس کے اندر رہتے ہوئے تمام حجاج کرام نظم وضبط کے ساتھ مناسک حج ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی دشمن کے خونی جبڑوں سے اپنے حقوق چھین کرلیں گے، ڈاکٹر الزھار

سعودی وزارت حج کی طرف سے حجاج کے لیے کنکریوں کا خصوصی طورپر انتظام کیا گیا ہے۔ انہیں پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک کنکریاں پیش کی گئی ہیں اور صحت کے پروٹرکول کے تحت کنکریوں کو بھی جراثیم سے پاک کیا گیا ہے۔

جمرہ عقبہ جسے جمرہ کبریٰ بھی کہا جاتا ہے میں حجاج کرام احرام کی حالت میں رمی کرتے ہیں۔ اس کے بعد قربانی دیتے، احرام اتارے، بال کٹواتے ہیں۔

رمی جمرات کا عمل طلوع آفتاب سے عیدالاضحیٰ کے پہلے دن دس ذی الحج کو سنت رسول کے مطابق سورج کے زوال تک جاری رہتا ہے۔ حجاج کرام ایام تشریق کے دن 11 ,12 اور 13 ذی الحج تک منیٰ میں قیام کرتے ہیں۔ اس دوران وہ تین بار رمی جمرات کرتے ہیں۔ جمرہ اولیٰ۔ جمرہ وسطیٰ اور جمرہ کبریٰ کے دوران سات سات کنکریاں پھینکی جاتی ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے انکشاف کیا تھا کہ حجاج کرام میں کورونا وائرس کا کوئی انفیکشن ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حج کے اختتام تک مانیٹرنگ اور فالو اپ طریقہ کار جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button