اہم ترین خبریںپاکستان

آئی جی پولیس گلگت بلتستان کا مرکزی جامع مسجد امامیہ سکردو کا دورہ ، شیخ حسن جعفری سے ملاقات

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے آئی جی کو قرآن پاک کا نسخہ تحفہ کیا۔ آئی جی گلگت بلتستان نے مرکزی جامع مسجد کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور تاریخی مسجد کی تعمیر و آرائش کو سراہا۔

شیعیت نیوز: انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے ممتاز عالم دین و امام جمعہ و الجماعت امامیہ جامع مسجد سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئی جی نے بلتستان کے علماء کرام بلخصوص شیخ محمد حسن جعفری کے قیام امن، رواداری اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے کردار کو بے حد سراہتے ہوئے توقع ظاہر کیا کہ بلتستان کے مثالی معاشرے کو قائم و دائم رکھنے کے لیے علماء کرام کی رہنمائی بدستور جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عام شہریوں کے محدود ذرائع آمدن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مطابقت نہیں رکھتے، علامہ احمد اقبال رضوی

اس موقع پر شیخ محمد حسن جعفری کے ہمراہ دیگر علماء بھی موجود تھے جبکہ آئی جی کے ہمراہ ڈی آئی جی بلتستان رینج طفیل احمد میر موجود تھے۔ شیخ محمد حسن جعفری نے خطے میں امن و امان اور پولیس محکمے کے حوالے آئی جی گلگت بلتستان سے سیر حاصل گفتگو کی۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے آئی جی کو قرآن پاک کا نسخہ تحفہ کیا۔ آئی جی گلگت بلتستان نے مرکزی جامع مسجد کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور تاریخی مسجد کی تعمیر و آرائش کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button