دنیا

روس چین فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں، سرگئی لاؤ روف

شیعیت نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ روس چین فوجی تعاون کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ماسکو بیجنگ اچھی ہمسائیگی کے سمجھوتے کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات عالمی نظام میں ذمہ دارانہ رویوں کا مثالی نمونہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت ، دوغلے رویوں اور یک طرفہ پابندیوں کے سخت مخالف ہیں۔

سرگئی لاؤروف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ روس چین فوجی تعاون مکمل طور پر دفاعی ہے اور یہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان کوئی ارضی تنازعہ موجود نہیں اور دونوں ملکوں کی قیادت مشترکہ سرحدوں کو دوستی اور امن کی سرحد بنائے رکھنا چاہتی ہے اور یہ سوچ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سرگئی لاؤروف نے کہا کہ روس چین اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کا سمجھوتہ سرد جنگ کے مروجہ فوجی اور سیاسی اتحاد سے زیادہ وسیع تر بنیادوں پر استوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منشیات کے خلاف جنگ عالمی ذمہ داری ہے، کاظم غریب آبادی

دوسری جانب روس کے جنگی طیاروں نے تین بمبار امریکی طیاروں کا پیچھا کرکے انہیں روس کی سرحدوں سے باہر کردیا۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی طیارے میگ اکتیس اور سو پینتیس نے بی باون امریکی بمبار طیارے کو بحیرہ برینگ کی فضاؤں سے باہر کردیا۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی فضائی حدود میں کسی بھی غیرقانونی داخلے کا مقابلہ کیا جائے گا اور روسی جنگی طیاروں نے امریکی بمبار طیاروں کا تعاقب کرکے انھیں بحیرہ برینگ کی فضاؤں سے باہر کر دیا ہے۔

روس کے ساؤتھ زون کی بری فوج کے عملے نے ریڈار میں امریکی طیاروں کو دیکھتے ہی انہیں پہچان لیا اور اعلان کیا کہ سوخو تیس ماڈل کا ایک جنگی طیارہ امریکی بمبار طیارے کو سرحد کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لئے بھیج دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button