مقبوضہ فلسطین

فلسطینی جامعہ بیرزیت کے 33 طلباء اسرائیلی زندانوں میں قید

شیعیت نیوز: کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی جامعہ بیرزیت کے 33 طلباء اسرائیلی زندانوں میں بدستور قید ہیں۔ ان میں سے بعض فلسطینی طلباء کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق فلسطینی طلباء بالخصوص جامعہ بیرزیت کے طلبا کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرزیت یونیورسٹی کے طلباء اور دیگر طلباء کو پابند سلاسل کرنا طلباء کوان کے حقیقی کردار اور ذمہ داریوں کی انجام دہی سے دور رکھنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز نے نصر المبین آپریشن میں سعودیہ کے کرائے کے 350 فوجیوں کو ہلاک کردیا

دوسری جانب صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کےمطابق اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر اسرائیلی فوج نے 20 سالہ اسامہ سعید ربیع کو حراست میں لیا۔

ادھر غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ابو قدیس کے مقام پر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت ھشام شوکت ناصر، محمد احمد ناصر کے نام سے کی گئی ہے۔

بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 29 سالہ انس احمد العدم کو حراست میں لیا۔ قابض اسرائیلی فوج نے ان کے گھرمیں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

بیت لحم میں مراح رباح کے مقام پر تلاشی کے دوران قابض فوج نے 23 سالہ  ابراہیم احمد الشیخ کو حراست میں لے لیا۔

الخلیل شہرمیں تلاشی کے دوران خالد احمد ابو صبحہ کو شاہ حسین پل کے راستے اردن سے واپسی پر گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button