اہم ترین خبریںیمن

یمنی فورسز نے نصر المبین آپریشن میں سعودیہ کے کرائے کے 350 فوجیوں کو ہلاک کردیا

شیعیت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے نصر المبین آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نصرالمبین کارروائی کے دوران یمنی فورسز نے 350 سعودی عرب کے مزدور اور کرائے کے فوجیوں کو ہلاک اور ساڑھے پانچ سو کے قریب زخمی کر دیا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق انھوں نے کہا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے صوبہ البیضاء میں دشمن کی جارح فوج کے خلاف نصر المبین آپریشن کا آغاز کیا اور اس فوجی آپریشن کے دوران صوبہ البیضا کے وسیع علاقہ کو دشمن کے قبضہ سے آزاد کرالیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کئے جنھیں یمنی فوج اور قبائل نے قبضہ میں لے لیا ہے اور ان ہتھیاروں سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے داعش اور القاعدہ کو کیسے پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے تھے۔

یحیی سریع نے کہا کہ الصومعہ اور الزاہر علاقوں کو دشمن سے آزاد کرالیا گيا ہے اور نصر المبین آپریشن میں 350 سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پر یمنی فورسز اور قبائل کی کاری ضربوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے حکومت بنانے میں ناکامی پر استعفیٰ دے دیا

انہوں نے بتایا کہ نصر المبین آپریشن کے دوران صوبہ البیضاء کے مختلف علاقوں کے علاوہ صومعہ اور زاہر نامی علاقوں کے سو کلومیٹر کا رقبہ بھی آزاد کرالیا گیا۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن کے مختلف صوبوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے خلاف جنگ کے لیے تکفیری دہشت گردوں کو استعمال کر رہے ہیں جن میں القاعدہ اور داعش کے عناصر بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف جنگ مسلط کرنے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ بھی رکھا ہے۔

یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close