اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں العمر آئل فیلڈ بیس کے قریب امریکی اڈے پر حملہ

شیعیت نیوز: بعض نیوز ذرائع نے شام کے العمر آئل فیلڈ کے میدان میں امریکی قابضین کے ٹھکانے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔

شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ العمر آئل فیلڈ بیس کے آس پاس دھواں کےبادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے اور دھواں جہاں سے اٹھ رہا تھا وہاں امریکی قابض فوج کا اڈہ ہے۔

واضح رہے کہ شام میں اور اس ملک کے تیل سے مالا مال علاقوں العمر آئل فیلڈ کے قریب امریکہ کا سب سے اہم ایک اڈہ ہے۔

یادرہے کہ حالیہ دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب العمر آئل فیلڈ اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی دیر الزور کے مشرقی مضافاتی علاقے میں تیل کے میدان میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: صوبہ الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کے حملے جاری

دوسری جانب شامی فوج نے جنوب مغربی رقہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے شدید ترین حملہ کو ناکام دیا ہے۔

روسی ذرائع کے مطابق داعش کے عناصر نے پیر اور منگل کی درمیان رات جنوب مغربی شام کے صوبے رقہ کے علاقے بادیہ الرصافہ پر شدید ترین حملہ کیا جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا۔

شامی فوج کی جوابی کارروائی میں کم سے کم پندرہ داعشی عناصر ہلاک ہوگئے اور ان کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق، داعشی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم تین شامی فوجی اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

یادرہے کہ امریکہ جو اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے داخل ہوا تھا جہاں اس نے داعش کا مقابلہ کرنے کے بجائے اس دہشت گرد ٹولے کے لیے سہولت کار کے فرائض انجام دیے تاہم اس ملک میں داخلے کا امریکی مقصد یہاں کے قدرتی وسائل خاص طور پر تیل کے ذخائر کو لوٹنا تھا جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔

شامی حکومت اور عوام متعدد بار امریکہ کو اپنے ملک سے چلے جانے کے لیے انتباہ دے چکے ہیں لیکن امریکی حکام کا ٹس سے مس نہیں بلکہ وہ اس ملک میں داعش سمیت متعدد دہشت گرد ٹولوں کو مضبوط کرنے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ اس بہانے خطہ میں زیادہ سے زیادہ اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز فراہم کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button