مقبوضہ فلسطین

قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے 11 مکانات مسمار کردیے، درجنوں بے گھر

شیعیت نیوز: کل بدھ کے روز قابض اسرائیلی فورسز نے رام اللہ (وسطی مقبوضہ مغربی کنارے) کے شمال مشرق میں ’’المغیر‘‘ گاؤں کے قریب فلسطینی شہریوں کے ’’القوبون‘‘ میں موجود 11 مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔

صحافی کارکن فارس کعبانہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض صیہونی فوج کی بڑی تعداد متعدد ٹرکوں کے ساتھ علاقے میں دھاوا بولا اور اس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر مسماری کا  عمل شروع کیا ہے جس سے ارشیدات قبیلے کے 11 خاندانوں کی ملکیتی املاک اور مکانات مسمار کردیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض صیہونی فوج نے زرعی ٹریکٹر ، پانی کے ٹینک اور شمسی توانائی کے یونٹ ضبط کرنے کے علاوہ وہاں کے شہریوں کی املاک اور اس کا سامان قبضے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس، اسلامی جہاد کی اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے قیام کی مذمت

دوسری جانب گذشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا فوجی چوکی پر قابض اسرائیلی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے ایک حملے میں ایک اسرائیلی فوجی گولی مار کر زخمی ہوگیا۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک فوجی فلسطینی کی کار سے گولی لگنے سےزخمی ہوگیا۔ اسے بازو میں گولی لگی۔

واقعے کے بعد حملہ آور بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ قابض اسرائیلی فوج نے بتایا کہ  انہوں نے تعاقب کیا اور جگہ جگہ ناکے لگا کر اس کی تلاش کی مگر فائرنگ کرنے والا فلسطینی پکڑا نہیں جا سکا۔

آپریشن کے بعد قابض اسرائیلی فورسز نے قلندیا چوکی کو بند کردیا اور شہریوں کو دونوں سمتوں میں جانے سے روک دیا۔

قلندیا چوکی مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ کے درمیان قلندیا شہر کے قریب واقع ہے۔ یہ چوکی سنہ 2000 میں دوسری انتفاضہ کے بعد قائم کی گئی تھی۔ یہ مرکزی چوکی مغربی کنارے کے شمال کوالقدس سے الگ کرتی ہے۔

قلندیا چوکی مغربی کنارے میں لگ بھگ 100 مستقل اسرائیلی چوکیوں میں سے ایک  ذلت آمیز مقام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button