اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی فوج کے تباہ ہونے والے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کا ملبہ مل گیا

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں تباہ ہونےوالے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کا ملبہ ملا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ تباہ ہونے والا بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ’اسکائی لارک’ ماڈل کا تھا جسے غزہ کے شمال میں بیت لاھیا کے مقام پر مار گرایا گیا تھا۔

خیال ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی عسکری کارروائیوں کے دوران ڈرون طیاروں کاغیرمعمولی استعمال دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران  متعدد فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : دو برادراسلامی ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم

رپورٹ کے مطابق باب العامود کے مقام پر قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پر تشدد کیا۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے راس العامود کالونی میں باب الاسباط کے قریب الجثمانیہ شاہراہ پر گاڑی کھڑی کرنے پر ایک فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان القدس میں متعدد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ ایک مقام پر قابض فوج جب ایک فلسطینی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تو مزید نفری طلب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں دشمن کی سازشوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کے فروغ پر کام کرنا ہے، علامہ مقصودڈومکی

القدس میں الطور کالونی میں قابض فوج نے تلاشی کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت داؤد ابو الھویٰ، نعیم ابو الھویٰ اور راید صیاد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

فلسطینی پولیس کی حراست میں موجود فلسطینیوں معتصم اور موسیٰ عطون کی حراست میں آئندہ اتوار تک کی توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button