شام، کنکو آئل فیلڈز میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ایک مرتبہ پھر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: شام کے دیرالزور میں ایک ہفتے کے دوران امریکی فوجی اڈے کنکو آئل فیلڈز پر دوسرا راکٹ حملہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا نے تیل و گیس کے ذخائر سے مالامال شام کے شمالی علاقوں میں واقع کنکو آئل اینڈ گیس فیلڈز پر غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کے فوجی اڈے پر ایک مرتبہ پھر راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔
مزاحمتی محاذ کے قریبی چینل صابرین نیوز نے اس حوالے سے جائے وقوعہ سے براہ راست رپورٹ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں، عراقی سرحد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے کنکو میں بجنے والے خطرے کے الارم کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس امریکی اڈے سے سیاہ دھوئیں کے گاڑھے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں جس کے بعد شہر ’’معیزیلۃ و العزبۃ‘‘ پر بڑی تعداد میں امریکی لڑاکا طیارے پرواز کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق کے استقامتی گروہوں کے مقابلے میں امریکی فوج بے بس ہے، جوئے ہڈ
اس حوالے سے شامی خبررساں ایجنسی سانا نے لکھا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں میں واقع کنکو آئل و گیس فیلڈز سے زوردار دھماکے سنے گئے ہیں درحالیکہ تیل کی ان تنصیبات کو امریکی فوجیوں کی جانب سے ’’اڈے‘‘ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 6 روز قبل ہی اس امریکی فوجی اڈے کو 9 راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا تھا۔
صابرین نیوز کے مطابق کنکو سے معروف اس فوجی اڈے پر کم ازکم 4 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ہفتے میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس قبل ہونے والے حملے میں 9 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔
دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے تیل سے مالامال شامی صوبے دیرالزور میں واقع اپنے فوجی اڈے کنکو پر راکٹ حملے کی تصدیق کر دی ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں موجود ہماری فورسز کو بالواسطہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات ثابت کرتی ہیں کہ کنکو میں ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس میں کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔